یوکیرین، روس اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم اجلاس

اجلاس میں مشرقی یوکیرین کی حیثیت پر غور کیا گیا

376862
یوکیرین، روس اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم اجلاس

یوکیرین، روس اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے نمائندوں پر مشتمل سہہ رکنی رابطہ گروپ کا اجلاس بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ہوا۔
بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں یوکیرین کی طرف سے سابق صد ر لیونڈ کچما، روسی خصوصی نمائندے عظمت کل محمدووف ، یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے نمائندے مارٹن ساجدیک اور یوکیرین کے مشرق میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر اعلان کردہ "دونستک اینڈ لوگانسک عوامی جمہوریہ" کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مشرقی یوکیرین میں کشیدگی کو دور کرنے کی خاطر تشکیل دیے گئے سہہ رکنی رابطہ گروپ کے علیحدگی پسندوں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مشرقی علاقوں کے مسائل کو پُر امن طریقے سے حل کیے جانے کے دائرہ کار میں علاقے سے بھاری اسلحہ کے انخلاء اور ماہ اکتوبر میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات سمیت مشرقی علاقوں کی حیثیت کے معاملات زیر غور آئے۔
سہہ رکنی گروپ کے آئندہ کا اجلاس 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں