لفتھانسا کے پائلٹوں نے حالیہ 18 ماہ میں 13 ویں دفعہ ہڑتال کر دی

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں نے حالیہ 18 ماہ میں 13 ویں دفعہ ہڑتال کر دی ہے

376256
لفتھانسا کے پائلٹوں نے حالیہ 18 ماہ میں 13 ویں دفعہ ہڑتال کر دی

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں نے حالیہ 18 ماہ میں 13 ویں دفعہ ہڑتال کر دی ہے۔۔۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی ہڑتال بدھ کے دن شام تک جاری رہے گی۔
جرمن پائلٹوں کی یونین' کاک پٹ 'نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہڑتال کا فیصلہ ان کی ، شخصی حقوق میں بہتری، ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لئے مشترکہ حل کی تلاش جیسی تجاویز پر لفتھانسا کی طرف سے توجہ نہ دئیے جانے پر کیا ہے۔
لفتھانسا اور یونین کے درمیان اختلاف کا ایک اور موضوع پائلٹوں کی عمر اور ریٹائر منٹ ہے۔
جرمن فضائی کمپنی اس وقت 55 پائلٹوں کی جلد ریٹائر منٹ کی عمر میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ پائلٹوں کی اس وقت تک کی گئی 12 ہڑتالوں سے لفتھانسا کو تقریباً 300 ملین یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں