برطانیہ شامی مہاجرین کےلیے 100 ملین پاونڈ دے گا: کیمرون

اسپین کے دورے پر موجود برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں پائی جانے والی انسانی المیے کی صورتحال کے لیے 100 ملین پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے

342798
برطانیہ شامی مہاجرین کےلیے 100 ملین پاونڈ دے گا: کیمرون

اسپین کے دورے پر موجود برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں پائی جانے والی انسانی المیے کی صورتحال کے لیے 100 ملین پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نئی برطانوی امداد کے بعد شام کے لیے برطانوی امداد کا حجم 100بلین پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے۔
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون نے کہا کہ شام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی برطانوی امداد کے مساوی کوئی اور یورپی ملک نہیں ہے۔
نئی برطانوی امداد کا ساٹھ فیصد شام کے اندر شامی متاثرین پر خرچ کیا جائے گا اور بقیہ ہمسایہ ممالک اردن، لبنان، مصر، عراق اور ترکی میں پناہ حاصل کیے ہوئے مہاجرین کے لیے مختص ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں