صومالیہ میں الشباب دہشت گردتنظیم کےحملے کے نتیجےمیں 90 فوجی ہلاک

صومالی فوج کے کرنل احمد حسن نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ شدت پسندوں نے اڈے پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے قریب میں واقع ایک پل کو طاقتور بم کے ذریعے نقصان پہنچایا تاکہ فوجی اہلکاروں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے

372888
صومالیہ میں الشباب دہشت گردتنظیم کےحملے کے نتیجےمیں 90 فوجی ہلاک

صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے ملک کے شمال میں واقع افریقی یونین کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں 70 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
فوجی اڈے پر حملے کا آغاز مرکزی دروازے پر ایک خودکش کار بم دھماکے سے کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
القاعدہ سے منسلک الشباب تنظیم صومالیہ میں افریقی یونین کی حمایت یافتہ حکومت کو ختم کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں