سرحدوں پر اقدامات سخت کیے جائیں حکومت آسٹریا

آسٹریا نے غیر ملکی مہاجرین کے سیلاب کو روکنے کےلیے اپنی مشرقی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں

372664
سرحدوں پر اقدامات سخت کیے جائیں حکومت آسٹریا

آسٹریا نے غیر ملکی مہاجرین کے سیلاب کو روکنے کےلیے اپنی مشرقی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران انہوں نے دو سو کے قریب تارکین وطن گرفتار کرتےہوئے ان کی تجارت میں ملوث 5 افرادکو بھی حراست میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرحدی کنٹرول کے دوران پولیس نے ایک ٹرک کو قبضے میں لیتے ہوئے 71 تارکین وطن کی نعشیں بازیاب کی تھیں جو کہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔
سرحد پر ان اقدامات کی وجہ سے پچاس کلومیٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب ہنگری بھی سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر تیز دھار باڑیں نصب کر رہا ہے جو کہ 175 کلومیٹر طویل ہونگی ۔
البتہ ان تمام تدابیر کے باوجود سربیا کے راستے ٹرین کے ذریعے سینکڑوں افراد ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فرانسیسی حکومت نے ہنگری کی حکومت کی طرف سے سرحد پر دیواریں کھڑی کرنے کے اعلان کو یورپی اقدار کے منافی قرار دیا ہے ۔
فرانسیسی وزیر اعظم مانویل والز نے بھی کہا ہے کہ خانہ جنگی اور دباو کی وجہ سے فرانس آنے والے مہاجرین کی دیکھ بھال کرنا حکومت کا فرض ہے ۔[

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں