روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باوجود قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا جنہیں منی بسوں کے ذریعے لے جاکر حکام کے حوالے کیا گیا

341042
روس اور  یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باوجود قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ۔
ان قیدیوں کو منی بسوں کے ذریعے دونوں ممالک کے حکام کے حوالے کیا گیا ۔
واضح رہے کہ حکومت یوکرین نے بیلا روس میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ گزشتہ فروری میں فائر بندی کا ایک معاہدہ طے کیا تھا جس میں بھاری توپ خانے کی سرحدوں سے واپسی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق شرائط بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب فائر بندی کے باوجود مشرقی یوکرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
دونیسک شہر میں ہونے والی ان جھڑپوں میں سات یوکرینی فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں