امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں شدت

امریکہ کی مغربی ریاستوں  کے جنگلات میں لگی آگ کو بھجانے کے لئے 29 ہزارریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

369332
امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ  میں شدت

امریکہ کی مغربی ریاستوں واشنگٹن، اوریگون، آئیڈاہو، مونتانا اورکیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بھجانے کے لئے 29 ہزارریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آگ پرقابو پانے کے لئے خصوصی ہوائی جہازوں اورہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی جارہی ہے لیکن آگ کی وجہ سے علاقے میں پھیلے دھوئیں کےگہرے بادلوں کی وجہ سے انھیں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آگ کی بڑھتی شدت کے باعث اب تک ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ وہاں رہنے والوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی مغربی ریاستیں گزشتہ 3 برسوں سے خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں ۔خشک موسم اور گرمی کی وجہ سے ان علاقوں کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں