یونان میں سال میں دوسری بار عام انتخابات

وزیر اعظم سپراس کے استعفی کو قبول کرنے والے صدر پروکوپی پاولو پولو نے نئی حکومت کے قیام کی ذمہ داری حزب اختلاف کے رہنما اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے چیئر مین وانگی معماراکی کو سونپی ہے

337070
یونان میں سال میں دوسری بار عام انتخابات

یونان میں رواں سال کے اندر دوسری بار قبل از وقت انتخابات کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
وزیر اعظم سپراس کے استعفی کو قبول کرنے والے صدر پروکوپی پاولو پولو نے نئی حکومت کے قیام کی ذمہ داری حزب اختلاف کے رہنما اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے چیئر مین وانگی معماراکی کو سونپی ہے۔
معماراکی کو تین دن کے اندر نئی حکومت قائم کرنی ہو گی۔
تا ہم یونانی پریس کے مطابق نیو ڈیموکریسی پارٹی مطلوبہ سطح پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے گی اور امسال دوسری بار عام انتخابات ہوں گے۔
دریں اثناء سپراس کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی سیاسی پارٹی سیریزا 2 حصوں میں بٹ گئی ہے۔
پارٹی کے 25 مخالف ارکان نے سیریزا سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے نئی قائم کی جانے والی عوامی اتحاد نامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں