دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ

امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ترکی کے فوجی اڈوں کو اتحادی قوتوں کے استعمال کے لیے کھولے جانے کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا ہے

336511
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ جاری ہے۔
امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ترکی کے فوجی اڈوں کو اتحادی قوتوں کے استعمال کے لیے کھولے جانے کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔
کارٹر نے کہا کہ ترکی نے اتحادی قوتوں کی فضائی کاروائیوں میں اپنے تعاون کو اصولی طور پر قبول کر لیا ہے۔ لہذا فوجی اڈوں کا استعمال اس عمل کا محض ایک حصہ ہے۔
انہوں نے جھڑپوں کے علاقے کے ہمسایہ ملک ترکی کی شام اور عراق کے ساتھ طویل سرحدوں کا کنٹرول کیے جانے کی ضرورت پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
اس موضوع پر فعال مذاکرات جاری ہونے کی طرف اشارہ کرنے والے کارٹر نے بتایا کہ صدر باراک اوباما بذات خود ان مذاکرات میں شامل ہیں۔
ترکی کے اس حوالے سے اہم سطح کے مطالبات ہونے کا ذکر کرنے والے کارٹر نے ان کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں