روس کیطرف سے پانچ مغربی ممالک سے خوردنی اشیاء کی درآمدات پر پابن
روس نے پانچ مغربی ممالک سے خوردنی اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے ۔
روس نے پانچ مغربی ممالک سے خوردنی اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے ۔
روس نے بیلے روس کی سرحد پر پکڑے جانے والے کئی ٹن سمگل شدہ گوشت اور یورپی یونین کے ممالک سے درآمد کیے جانے والے پنیر کوناکارہ بنا دیا ہے ۔ صرف خوردنی اشیاء کو ہی نہیں بلکہ ہالینڈ سے لیے جانے والے پھولوں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔
روس کے وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف نے البانیہ ،قارا داع ،آئس لینڈ ،لشٹینسٹائن اور 2016 سے یوکرین سے خوردنی اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ یورپی یونین نے یوکرین کی پالیسی کی وجہ سے روسی فرموں اور بعض حکام پر پابندی لگائی تھی جس کے جواب میں روس نے امریکہ ،کینیڈا ،ناروے اور آسٹریلیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا ۔روسی باشندوں نے غیر قانونی طور پر ملک میں لائی جانے والی خوردنی اشیاء کو ناکارہ بنانے کے بجائے خوراک کو غرباء میں تقسیم کرنے کے لیے انٹر نیٹ سے دستخطوں کی جو مہم شروع کی تھی اس میں تین لاکھ افراد نے حصہ لیا ہے ۔