جنوبی کوریا احتجاجی مظاہرے

جنوبی کوریا میں جاپان کے قبضے سے رہائی کی 70 ویں سالانہ یاد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں

324564
جنوبی کوریا احتجاجی مظاہرے

جنوبی کوریا میں جاپان کے قبضے سے رہائی کی 70 ویں سالانہ یاد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
دارالحکومت سیول میں یادگاری تقریبات کے دوران خوفناک مناظر پیش آئے۔
جاپان کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں خود کو نذرِ آتش کرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سال 1910 سے شروع ہو کر 35 سال تک جاری رہنے والا جاپان کا قبضہ جنوبی کوریا کے لئے کافی حد تک حساس موضوع ہے۔
قبضے کے دوران 2 لاکھ کے قریب جنوبی کورین عورتوں کو جاپانی فوج کی طرف سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی کوریا کے باشندوں کا مطالبہ ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے دوسری عالمی جنگ میں پیش آنے والے واقعات پر معذرت طلب کریں اور ہرجانہ ادا کریں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں