جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی

جنوبی کوریا نےگذشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقے میں بارودی سُرنگ دھماکے کے الزام کے بعد شمالی کوریا کو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دی ہے۔ دھماکے میں جنوبی کوریا کے ایک سپاہی کی دونوں ٹانگیں، جبکہ دوسرے کی ایک ٹانگ کٹ گئی تھی

320974
جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا نےگذشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقے میں بارودی سُرنگ دھماکے کے الزام کے بعد شمالی کوریا کو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دی ہے۔
دھماکے میں جنوبی کوریا کے ایک سپاہی کی دونوں ٹانگیں، جبکہ دوسرے کی ایک ٹانگ کٹ گئی تھی۔
حکام کے مطابق شمالی کوریا والوں نے چوری چھپے جنوبی کوریا کی انتہائی محفوظ سرحد میں داخل ہو کر اُس کی پوسٹ کے قریب تین بارودی سُرنگیں نصب کیں۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین ہونے والے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کے فوجی معاہدوں کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔‘
چار کلو میٹر پر مشتمل غیر فوجی علاقے کا شمار دنیا کی سب سے محفوظ سرحدوں میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ شمالی اور جنوبی کوریا کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ کسی جنگ بندی کے معاہدے کی عدم موجودگی میں دونوں ملک اب بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں