غیر قانونی تارکین وطن ڈوبنے سے بچ گئے

مہاجرین کہ جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کو سمندر سے بازیاب کرتے ہوئے اطالوی جزیرے سیسلی لایا گی

320523
غیر قانونی تارکین وطن ڈوبنے سے بچ گئے

اختتام الہفتہ فلوٹنگ بوٹس کی مدد سے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو یورپی یونین کی ساحلی محافظ ٹیموں نے بچا لیا ہے۔
مہاجرین کہ جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کو سمندر سے بازیاب کرتے ہوئے اطالوی جزیرے سیسلی لایا گیا۔
اقوام ِ متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سن 2015 کے آغاز سے ابتک دو لاکھ 24 ہزار غیر قانونی تارکین براستہ بحیرہ روم خطہ یورپ کو پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار 300 سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں