دنیا کا ایک بڑا رقبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں

کل مصری دارالحکومت قاہرہ میں شدید گرمی سے متاثر ہونے والے 21 افراد ہلاک ہو گئے

321516
دنیا  کا ایک بڑا رقبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں

دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید گرم ہواوں سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
مصر میں گرمی کی شدید لہر جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔ بروز اتوار قاہرہ میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا جس سے 21 افراد کی اموات ہو ئیں۔
درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ نمی اور رطوبت میں اضافے نے جینا محال کر رکھا ہے۔
امریکہ کے بعد اب کی بار اسپین اور پرتگال میں بھی دھوپ اور تپش سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔
پولینڈ میں لوگ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے پولز اور سمندر کا رخ کر رہے ہیں۔ یہاں پر گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بارشوں کا فقدان خش سالی کا موجب بن رہا ہے۔ خاصکر ملک کے مشرقی زرعی علاقوں میں خشکی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ کئی ایک دریاوں اور نہروں میں پانی کی سطح اہم سطح تک گر گئی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں