رواں سال کے اندر سوا دو لاکھ مہاجر یورپ پہنچے ہیں

بحیرہ روم کو پار کرتے ہوئے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہونے والے بد قسمت لوف انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ جن میں سے بعض سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں

317825
رواں سال کے اندر سوا دو لاکھ مہاجر یورپ پہنچے ہیں

یورپ کو رواں سال کے آغاز سے ابتک غیر قانونی طریقے سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی تعداد دو لاکھ 24 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے اعلی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بحری راستے کے ذریعے ایک لاکھ 24 ہزار تارکین وطن غیر قانونی طریقوں سے یونان پہنچے ہیں۔
جبکہ اٹلی جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ان مہاجرین کا 38 فیصد شامی شہریوں پر مشتمل ہے۔
یہ اعلان لیبیا کے کھلے سمندر میں دو سو سے زائد مہاجرین کے سمندر میں لاپتہ ہونے کے ایک روز جاری کیا گیا ہے۔
بحیرہ روم کو پار کرتے ہوئے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہونے والے بد قسمت لوف انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ جن میں سے بعض سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔
محض امسال بحیرہ روم میں 2 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ڈوبتے ہوئے ہلاک ہو ئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں