روس میں دو بسوں کی ٹکر سے درجنوں افراد جان بحق

ایک مسافر بس روڈ بنانے والی مشین کو اور ٹیک کرتے وقت مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری بس سے جا ٹکرائی

316733
روس میں دو بسوں کی ٹکر سے درجنوں افراد جان بحق

روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحدوں کے قریب دو مسافر بردار بسوں کی ٹکر ہو گئی۔
اس زور کی ٹکر سے 16 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہو گئے۔
ایک بس روڈ بنانے والی مشین کو اور ٹیک کرتے وقت مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری بس سے جا ٹکرائی۔
ہلاک شدگان میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جبکہ 20 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
حادثہ پیش آنے والے علاقے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں