یوکرین: سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کا آغاز

یوکرین میں سابق صدر وکٹر یانوکوویچ سمیت دیگر اعلی شخصیات کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے

306335
یوکرین: سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کا آغاز

یوکرین میں سابق صدر اکٹر یانوکوویچ سمیت دیگر اعلی شخصیات کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ان مشتبہ افراد میں یوکرین کے مرکزی بینک کے گورنر اور سابق وزرا بھی شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے مذکورہ افراد کے بیرونی ممالک میں موجود کھاتوں کو منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانوکوویچ پر کروڑوں ڈالر کے خرد برد کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر وہ فرار ہو کر روس میں پناہ حاصل کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں