صدر امریکہ کا دورہ ایتھوپیا

افریقی یونین سے خطاب کرنے والے پہلے امریکی صدر کا عنوان حاصل کرنے والے اوباما نے افریقی سربراہان کو صدارتی مدت پر کاربند رہنے کی اپیل کی

305553
صدر امریکہ  کا دورہ ایتھوپیا

صدر امریکہ باراک اوباما نے کینیا کے بعد ایتھوپیا کے دورے کے دوران افریقی یونین کے سربراہان سے خطاب کیا۔
اوباما نے دارالحکومت عدیس ابابا میں واقع افریقی یونین کے مرکزی دفتر میں جمہوری نظام کی اہمیت پر زور دیا۔
افریقی یونین سے خطاب کرنے والے پہلے امریکی صدر کا عنوان حاصل کرنے والے اوباما نے افریقی سربراہان کو صدارتی مدت پر کاربند رہنے کی اپیل کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو تا حیات صدر کی کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہیے۔وگرنہ عدم استحکام اور افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کا خطرہ جنم لے لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بد عنوانیوں کے خاتمے۔ جمہوری آزادی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے سے افریقی ملکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سطح میں اہم سطح کا اضافہ ممکن بن جائیگا۔
اوباما نے افریقہ میں دہشت گردی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور جنگ میں امریکہ افریقی ملکوں کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ سے لیکر نائیجیریا تک اور مالی سے لیکر تیونس تک معصوم انسانوں کی جانیں لینے والے دہشت گر د دین کو آلہ کار بنا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں