داعش کے خلاف پی کے کے سے رابطے کی خبریں غیر مصدقہ ہیں:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ داعش اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدو جہد بلا تردد جاری رکھی جائے گی اور پی کے کے کے ساتھ رابطے کی خبریں جھوٹی ہیں

327927
داعش کے خلاف پی کے کے  سے رابطے کی خبریں غیر مصدقہ ہیں:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ داعش اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدو جہد بلا تردد جاری رکھی جائے گی ۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے داعش کے خلاف پی کے کے کے ساتھ تعاون کی خبروں کی تردید کی ہے۔
کربی نے کہا ہے امریکہ 2 اتحادی ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کےلیے نبرد آزما ہے جس میں داعش اور پی کے کے کے خلاسسف جنگ بھی شامل ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ پی کے کے کے خلاف ترکی کے موقف کی تائید کرتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں