امریکہ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

58 سالہ سفید فام شخص نے سینما ہال میں فلم کے شو کےد وران ایک دم فائرنگ شروع کر دی، بعد ازاں اس شخص نے خود کشی کر لی

384816
امریکہ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

متحدہ امریکہ کی ریاست لوئزیانا کے شہر لافایتے میں ایک مسلح حملہ آور نے ایک سینما ہال پر دھاوا بول دیا۔
شاہراہ جانسٹن پر واقع ایک سینما ہال میں 58 سالہ ایک  سفید فام شخص نے اچانک اپنی سیٹ سے کھڑے ہوتے ہوئے اندھا دھند فائر کھول دیا جس سے دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
حملہ آور نے بعد ازاں اپنے آپ کو گولی مارتے ہوئے خود کشی کر لی۔
اس واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں