غیر ملکیوں کے قیام کی مدت میں اضافے کا اجازت نامہ، فرانس

یورپی یونین کے علاوہ کے ملکوں سے آنے والے تقریباً 25 لاکھ غیر ملکیوں کے مقیم ہونے والے فرانس میں 18 لاکھ غیر ملکیوں کو دس سال تک کام کرنے اور قیام کرنے کی اجازت حاصل ہے

347044
غیر ملکیوں کے قیام کی مدت میں اضافے  کا اجازت نامہ، فرانس

فرانسیسی پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کو زیادہ طویل مدت تک اقامت کی اجازت دیے جانے پر مبنی مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔
اس مسودے کو قانونی ماہیت دلانے کے لیے سینٹ کی منظوری لازمی ہے۔
مسودے کی رو سے اس ملک کو آنے والے غیر ملکیوں کو ایک سال کے بجائے دو تا 4 برسوں تک اقامت کی اجازت دی جائیگی۔
یورپی یونین کے علاوہ کے ملکوں سے آنے والے تقریباً 25 لاکھ غیر ملکیوں کے مقیم ہونے والے فرانس میں 18 لاکھ غیر ملکیوں کو دس سال تک کام کرنے اور قیام کرنے کی اجازت حاصل ہے تو باقی ماندہ غیر ملکی ہر برس گورنر کے دفتر کی وساطت سے مدت قیام میں توسیع حاصل کرتے ہیں۔
مذکورہ بل کے ساتھ علاوہ ازیں فرانسیسی شہریوں سے شادی شدہ غیر ملکیوں کو تین سال کی اقامت دیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں