ایران کے موضوع سے متعلق صدر اوباما کی مختلف رہنماوں سے بات چیت

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بعد مختلف رہنماوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صدر اوباما نے کل روس کے صدر ولادِ میر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

381224
ایران کے موضوع سے متعلق صدر اوباما کی مختلف رہنماوں سے بات چیت

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بعد مختلف رہنماوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
صدر اوباما نے کل روس کے صدر ولادِ میر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
یوکرائن کے موضوع سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی سرد مہری ، ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے سے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔
اوباما نے بیس ماہ جاری رہنے والے مذاکرات میں روس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل کانگریس میں بہت سے ریپبلکن اور بعض ڈیموکریٹس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو معاہدے سے متعلق صدر اوباما کے ان خیالات سے اتفاق نہیں کرتے کہ اس سمجھوتے سے ایران کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کا راستہ ختم ہو گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اوباما کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے یہ بنیادی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں ناقدین بھی اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں۔
انھوں نے اس موقع پر اسرائیل اور خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت کا تذکرہ بھی کیا تاکہ ایسے کسی ممکنہ اقدام پر بھی نظر رکھے جائے کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے حاصل ہونے والے سرمائے کو وہ دہشت گردی کی معاونت کے لیے استعمال نہ کر سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں