امریکہ داعش کے خلاف حملوں میں اضافہ کرے گا

پیٹرول کی تنصیبات داعش کے لئے مالی ذرائع ہیں اور ہم فضائی حملوں میں ان تنصیبات کو ہدف بنانا جاری رکھیں گے: صدر باراک اوباما

335799
امریکہ داعش کے خلاف حملوں میں اضافہ کرے گا

امریکہ داعش کے خلاف حملوں میں اضافہ کرے گا۔۔۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے وزارت دفاع پینٹاگون میں قومی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ اجلاس کیا جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔
اوباما نے کہا کہ پیٹرول کی تنصیبات داعش کے لئے مالی ذرائع ہیں اور ہم فضائی حملوں میں ان تنصیبات کو ہدف بنانا جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر حلب کے شمال میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے کئے جن میں دہشت گرد تنظیم کے 15 اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔
نصری فرنٹ سے منسلک عسکریت پسندوں کے حلب میں شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں اسد فورسز کے 25 فوجی ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
اسد فورسز بھی مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور حمص کے علاقے پالمیرا میں کئے گئے 50 حملوں میں 6 افراد کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں