کینیڈا کے جنگلات میں آ تشزدگی،13 ہزار افراد بے گھر

کینیڈا کے صوبہ سسکاچیوان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

335151
کینیڈا کے جنگلات میں آ تشزدگی،13 ہزار افراد بے گھر


کینیڈا کے صوبہ سسکاچیوان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
اس علاقے کے 112 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ۔ آگ کی وجہ سے 13 ہزار افراد اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے ۔ایک ہزار فوجیوں کا دستہ علاقے میں پہنچ گیا ہے جبکہ مزید 400 فوجی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں ۔حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں گرمی اور خشک ہوا کیوجہ سے جنگلات میں آگ لگی ہے لیکن سبوتاژ کے احتمال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔امسال صوبہ سسکاٹ چیووان کے جنگلات میں 574 با رآگ لگ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال 205 بار آگ لگی تھی ۔
دریں اثناء صوبہ برٹش کولمبیا کے جنگلات کے 180 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جنھیں بجھانے کے لیے کام جاری ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں