یونان میں حکومت کی حمایت میں مظاہرہ

دیوالیے کے عمل میں داخل ہونے والے یونان میں ریفرنڈم سے چند روز قبل پانچ ہزار مظاہرین نے حکومت کی حمایت میں ایتھنز میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

330038
یونان میں  حکومت کی حمایت میں مظاہرہ

دیوالیے کے عمل میں داخل ہونے والے یونان میں ریفرنڈم سے چند روز قبل پانچ ہزار مظاہرین نے حکومت کی حمایت میں ایتھنز میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے یہ دعویٰ کیا کہ قرضہ دہندگان ریفرنڈم میں مثبت ووٹ ڈالنے کے لیے عوام پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔انھوں نے عوام سے منفی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ قرضہ دہندگان یونان کے مستقبل کو گروی رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔یونان کے وزیر اعظم چپراس نے عوام کو پر سکون رہنے کی تلقین کی لیکن ملک میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔بینک ایک ہفتے سے بند ہیں اور عوام اے ٹی ایم سے یومیہ صرف 60 یورو نکال سکتے ہیں ۔ یونانی اتوار کے روز ہونے والے ریفرنڈم میں قرضہ دہندگان کی شرائط کو قبول یا مسترد کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں