یورپ گرم آب و ہوا کے زیر اثر

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت متعدد شہروں میں گرمی 40 درجے کو عبور کر گئی

328486
یورپ گرم آب و ہوا کے زیر اثر

یورپ گرم آب و ہوا کے زیر اثر۔۔۔۔
سال 2003 میں ہلاکتوں کا سبب بننے والی صحرائی گرمی کے بعد یورپی ممالک میں ماہِ جولائی سے دوبارہ شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت متعدد شہروں میں گرمی 40 درجے کو عبور کر گئی ہے۔
گرمی نے بجلی کے تاروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے 8 لاکھ گھروں اور کاروباری جگہوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔
لوگوں کو اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔
بیلجئیم میں بھی تھرمو میٹر سائے میں 35 درجے دکھا رہا ہے۔
گرمی کے ساتھ ساتھ نمی کی شرح میں بھی اضافے کی وجہ سے عوام سایہ دار جگہوں کا رُخ کر رہے ہیں۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گرمی 38 درجے تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے جنوبی شہروں میں ہفتے کے آخر تک گرمی میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں