امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو جائیں گے: اوبام

صدر براک اوباما نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکہ اور کیوبا نے سفارتی تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے اور اِسی ماہ واشنگٹن اور ہوانا میں سفارت خانے دوبارہ کھل جائیں گے۔

328280

انہوں نےکہا کہ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سالوں سے جاری رنجشوں کو ختم کرنا ہے۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری رواں موسم گرما میں ہوانا جائیں گے جہاں وہ پانچ عشروں بعد امریکی سفارت خانے پر امریکی پرچم بلند کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی تجارتی پابندی اور کیوبا کا انسانی حقوق کا ریکارڈ ایسے معاملات ہیں جو تعلقات کی بحالی کی راہ میں حائل رہے ہیں۔
یہ بھی باور رہے کہ یہ باہمی تعلقات سن 1961 میں فیدل کاسترو کے انقلاب کے بعد منقطع ہوگئے تھے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں