جنگوں کی وجہ سے 34 ملین بچے اور نوجوان تعلیم سے محروم

اسکول نہ جاسکنے والے 34 ملین بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لئے اندازاً 2.3 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ یونیسکو

324821
جنگوں کی وجہ سے 34 ملین بچے اور نوجوان تعلیم سے محروم

جنگوں کی وجہ سے 34 ملین بچے اور نوجوان اسکول نہیں جا پا رہے۔۔۔
اقوام متحدہ کے سائنسی، تعلیمی و ثقافتی ادارے یونیسکو کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول نہ جاسکنے والے 34 ملین بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لئے اندازاً 2.3 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق جنگوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقوں کو فراہم کی جانے والی انسانی امدادکا 2 فیصد تعلیمی مصارف کے لئے مخصوص کیا گیا اس حصے کو 4 فیصد تک کرنے کی صورت میں تعلیم حاصل نہ کر سکنے والوں کی تعداد نصف حد تک کم ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں والے علاقوں میں کی جانے والی مدد کو بے حساب شکل میں تقسیم کیا گیا۔
سال 2000۔2014 میں 342 جھڑپوں والے علاقوں سے امداد کی اپیلیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 15 اپیلوں پر ردعمل پیش کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں