یوم ِعالمی پناہ گزین کے موقع پر بانکی مون کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یوم ِعالمی پناہ گزین کے موقع نقل مکانی پر مجبور ہونے والے تقریبا چھ کروڑ افراد کی حالت زار کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

314347
یوم ِعالمی پناہ گزین کے موقع پر بانکی مون کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یوم ِعالمی پناہ گزین کے موقع پر گزشتہ سال نقل مکانی پر مجبور ہونے والے تقریبا چھ کروڑ افراد کی حالت زار کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ایک بیان میں بانکی مون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانوں کے بارے میں ہماری مشترکہ قدروں کی عزت کرتے ہوئے رواداری کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے پناہ گزینوں کی اس بڑی نقل مکانی کا سبب شام میں جاری تنازعے اور عراق، یوکرائن، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، نائیجیریا اور پاکستان کے کچھ حصوں کے بحران کو قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 میں ہر روز 42500 افراد پناہ گزیں بنے۔ جب کہ یہ شرح گزشتہ چار سال میں چار گنا بڑھ گئی ہے ۔ بان کی مون نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ گزشتہ سال اپنے گھروں کو واپس جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں