ڈنمارک: ڈینش پیپلز پارٹی کو انتخابات میں برتری حاصل

ڈنمارک کے عام انتخابات میں امیگریشن مخالف ڈینش پیپلز پارٹی مجموعی طور پر دوسری جبکہ دائیں بازو کے دھڑے میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے

311002
ڈنمارک: ڈینش پیپلز پارٹی کو انتخابات میں برتری حاصل

ڈنمارک کے عام انتخابات میں امیگریشن مخالف ڈینش پیپلز پارٹی مجموعی طور پر دوسری جبکہ دائیں بازو کے دھڑے میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے۔
ابتدائی نتائج کے ساتھ ہی حکمران اتحاد نے شکست تسلیم کر لی ہے۔
ڈینش پیپلز پارٹی نے 179 رکنی پارلیمان کی 90 جبکہ حکمران جماعت نے 85 نشستیں حاصل کیں۔
ڈنمارک میں جمعرات کے روز منعقد ہوئے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایک سخت مقابلے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکمران اتحاد کو شکست دے دی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق، سابق وزیر اعظم لارس لوک راسموسن کی قیادت میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اعتدال پسند اتحاد نے وزیر اعظم ہالے تھورننگ شمتھ کے اعتدال پسند بائیں بازو کے سیاسی اتحاد کو مات دے دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں