امریکی صدر کو مزید اختیارات

امریکی ایوان نمائندگان نے اوباما کو مزید اختیارات دیتے ہوئے سرکاری امور میں تیزی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے

309710
امریکی صدر کو مزید اختیارات

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر باراک اوباما کو "تجارتی فروغ کے اختیارات " دیے جانے کے حوالے سے متنازعہ مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔
اس بل کو 208 کے مقابلے میں 218 ووٹوں کے ساتھ قبول کیا گیا۔
ایوان کی طرف سے صدر باراک کے دستخط کردہ معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے حق سے دستبردار ی پر مبنی مسودہ قانون کو " سبک رفتار اختیارات" کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس بل کو صدر اوباما کو پیش کیے جانے سے قبل سینٹ کی منظوری لازمی ہے۔
بل کی قطعی منظوری کی صورت میں ایوان نمائندگان اوبا ما کی طرف سے دستخط کردہ کسی معاہدے پر ووٹنگ کروانے کی مجاز ہو گی تا ہم یہ اس کی شرائط کو بدلنے سے قاصر رہے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں