امریکی صدارتی انتخابات میں تیسرے بش کی قسمت آزمائی

سن 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بھائی جیب بش نے بھی اپنا نام بطور امیدوار ظاہر کیا ہے

305513
امریکی صدارتی انتخابات میں تیسرے بش کی قسمت آزمائی

سن 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کےلیے امیدواروں کے نام منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اس سلسلے میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بھائی جیب بش بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتےہیں۔
فلوریڈا کے باسٹھ سالہ سابق گورنر اور ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جیب بش اب چھہ ماہ کے عرصے کے دوران پورے ملک اور یورپ کا دورہ کریں گے جس کا آغاز انہوں نے میامی سے کر دیا ہے۔
بش خاندان کے تیسرے چشم و چراغ کو اس صدارتی دوڑ میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں