جارجیا میں شدید سیلاب ، ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

جارجیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے ۔

305425
جارجیا میں شدید  سیلاب ، ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

جارجیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے ۔
سیلاب سے درجنوں افراد زخمی اور 10 لا پتہ ہو گئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔تبلسی کی گلیاں کیچڑ سے بھری پڑی ہیں ۔
سیلاب کے باعث چڑیا گھر کے دروازوں کے ٹوٹ جانے سے 6 شیر، 6 چیتے، 13 بھیڑیئے، مگر مچھ اور دریائی گھوڑے سڑکوں پر نکل آئے۔ کم ازکم 60 چھوٹے بڑے جانور چڑیا گھر سے باہر نکل آئے ہیں ۔ ان میں سے کئی جانور ہلاک ہو گئے ہیں ۔ امدادی تنظیموں اور چڑیا گھر کا عملہ گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زندہ بچ جانے والے جانوروں کو تلاش کررہا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اور فلاحی اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں