برطانیہ اپنی فوج عراق بھیج رہا ہے

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کے لیے اس ملک کو مزید 125 فوجی انسڑکٹرز روانہ کیے جائینگے

296724
برطانیہ اپنی فوج عراق بھیج رہا ہے

برطانیہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے اپنے فوجی روانہ کر رہا ہے۔
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کے لیے اس ملک کو مزید 125 فوجی انسڑکٹرز روانہ کیے جائینگے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے جی ۔ 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ جرمنی کے دوران اعلان کیا ہے کہ عراق میں فضائی حملے کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہونے اور شامی مخالفین کو امداد فراہم کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عراق فوج کو دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے موضوع پر تربیت دی جائیگی۔
نئے فوجیوں کی روانگی کے ساتھ عراق میں برطانوی فوجیوں کی تعداد 300 تک ہو جائیگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں