یونان دیوالیے سے بچنے کے لیے سر گرم عمل

یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے حکام یونان کے اقتصادی بحران پر غور کرنے کے لیے جرمنی میں جمع ہوئے ہیں ۔

301277
یونان دیوالیے سے بچنے کے لیے سر گرم عمل


یونان دیوالیے سے بچنے کے لیے سر گرم عمل ہے ۔
یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے حکام یونان کے اقتصادی بحران پر غور کرنے کے لیے جرمنی میں جمع ہوئے ہیں ۔ اجلاس میں یونان کیساتھ جاری سودا بازی اور قریبی تعلقات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند ،یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ جنکر ،یورپین اسٹیٹ بینک کے گورنر ماریو ڈراگی اور ائی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لا گارڈ موجود تھیں ۔
یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو کو استعمال نہ کرنے کا خواہشمند یونان یورپی یونین کا کئی میلین یورو کا مقروض ہے ۔یونان مالی بحران سے نکلنے کے لیے یورپی یونین سے سات ارب 200 میلین یورو کے قرضے کی فراہمی کا منتظر ہے لیکن یونان کیطرف سے بعض اصلاحات کرنے کی شر ط پر یہ امداد فراہم کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں