اٹلی میں مرکزی بائیں بازو کی پارٹی آگے نظر آ رہی ہے

سروے رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم ماتیو رینزی کی زیر قیادت مرکزی بائیں بازو کی پارٹی ٹوسکانا، پوگیلیا، کمپانیا اور مارشے میں برتری دکھاتی نظر آ رہی ہے

299911
اٹلی میں مرکزی بائیں بازو کی پارٹی آگے نظر آ رہی ہے

اٹلی میں 7 گورنروں، سینکڑوں بلدیہ چئیر مینوں اور اسمبلی ممبران کے انتخاب کے لئے جزوی مقامی انتخابات اتوار کے روز منعقد ہوئے۔
بیلٹ بکسوں سے نکلنے والے ووٹوں کے بارے میں سروے رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم ماتیو رینزی کی زیر قیادت مرکزی بائیں بازو کی پارٹی ٹوسکانا، پوگیلیا، کمپانیا اور مارشے میں برتری دکھاتی نظر آ رہی ہے۔
اس کے مقابل وینیٹو میں مرکزی دائیاں بازو جیت کے زیادہ قریب نظر آ رہا ہے۔
اُمبریا اور لیگوریا میں مرکزی دائیں اور مرکزی بائیں بازو کے امیدواروں میں دُو بہ دُو مقابلہ جاری ہے۔
اس وقت تک بیلٹ بکسوں سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق وزیر اعظم رینزی کے تعاون سے مرکزی بائیں بازو کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹ 22.6 فیصد رہی ہے ۔
بچت پیکجوں کی مخالف فائیو سٹار موومنٹ پارٹی کے ووٹوں کی شرح 19.6 فیصد اور مرکزی دائیں بازو کی نارتھ لیگ کے ووٹوں کی شرح 12.9 فیصد رہی۔
ماہرین کے مطابق رینزی کی پارٹی کے ووٹوں کی شرح کا اس سے قبل کے یورپی پارلیمنٹ کے ووٹوں کے مقابلے میں گرنا اصلاحاتی عمل کے دوام میں تعطل پیدا کر سکتا ہے۔
اس دوران مذکورہ علاقوں میں کُل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 20 ملین ہے جن میں سے 52 فیصد نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں