حاسیدک یہودیوں کا اسرائیل کی کرتوتوں کے خلاف احتجاج

حاسیدک یہودیوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی پرچم لہرایا۔

299658
حاسیدک یہودیوں کا اسرائیل کی کرتوتوں کے خلاف احتجاج

روایتی اسرائیل پیدل مارچ بروز اتوار امریکہ کے نیو یارک شہر کی ففتھ سڑیٹ میں منعقد ہوا۔
ہزار ہا اسرائیلی یہودیوں کے شرکت کردہ اس پیدل مارچ میں شامل حاسیدیک یہودی گروپ نے اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
حاسیدک یہودیوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی پرچم لہرایا۔
ان کے مذہبی پیشوا ڈودڈ فیلڈمان کا کہنا تھا کہ حکومت اسرائیل یہودیوں کے لیے باعث شرمندگی ہے اور یہ قطعی طور پر ہم یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتی ۔
فیلڈمان نے کہا کہ" 67 سالہ وجود کو جاری رکھنے والا یہ ملک در اصل دین و اللہ سے دور قومی اور مالی مفاد کی خاطر قائم کیا جانا والا ایک ملک ہے۔ خاصکر فلسطین کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کے بعد یہ حکومت ہمارے نام پر بیانات دینے کی مجاز نہیں۔"
اس احتجاج کے دوران گاہے بگاہے پیدل مارچ میں شریک یہودیوں اور حاسیدک یہودیوں کے درمیان گالی گلوچ بھی ہوئی۔
نیو یارک پولیس کی طرف سے وسیع پیمانے کے حفاظتی اقدامات کردہ یہ پیدل مارچ بلا کسی غیر معمولی واقع کے اختتام پذیر ہوا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں