بحیرہ روم میں 4243 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

اٹلی کی ساحلی محافظ قوتوں نے آواخر ہفتہ بحیرہ روم میں 22 مختلف کاروائیوں کے دوران چار ہزار243 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے

299706
بحیرہ روم میں 4243 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار


اٹلی کی ساحلی محافظ قوتوں نے آواخر ہفتہ بحیرہ روم میں 22 مختلف کاروائیوں کے دوران چار ہزار243 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جبکہ 17 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں ۔
جمعے کے روز شروع ہونے والی کاروائیوں کے دوران 13 بڑی اور 9 چھوٹی کشتیوں کیساتھ سمندر میں موجود تارکین وطن کو اٹلی کی بندرگا ہ پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ امدادی کاروائیوں کے دوران آئر لینڈ اور جرمنی کے گارگو جہازوں اور بحریہ کی کشتیوں نے بھی مدد کی ۔
انسانی سمگلر انسانوں کو لیبیا کے ساحلوں سے سمندری سفر کے لیے غیر موزوں کشتیوںمیں بھر کر سفر شروع کرتے ہیں جس کی وجہ سے سمندر میں بے شمار حادثات پیش آتے ہیں ۔ اندازے کیمطابق امسال یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 1770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے شام اور ایرٹرے سے اٹلی اور یونان جانے والے 40 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
دریں اثناء ترکی نے انڈونیشیا کیطرف سے پناہ دئیے جانے والے عاراکان کے مسلمانوں کو امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک میلین ڈالر مختص کیے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں