جان کیری فرانس میں حادثے کا شکار ہو گئے

حادثے میں ان کے دائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور انہیں سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

299066
جان کیری فرانس میں حادثے کا شکار ہو گئے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری فرانس میں حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔۔۔
فرانس کے سوٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر سکیونیزر میں کیری بائیسکل سے گر گئے۔
حادثے میں ان کے دائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور انہیں سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کیری ہوش میں ہیں اور ان کا علاج امریکہ میں جاری رکھا جائے گا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کے بعد سکیونیزر چلے گئے تھے۔
وہ اسپین کے شاہ اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لئے میڈرڈ جانے کا پروگرام رکھتے تھے۔
کیری نے دہشت گرد تنظیم داعش سے متعلق پیرس میں متوقع بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
وزیر خارجہ کیری کے تمام پروگرام کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اکتہر سالہ کیری کو بائیسکل پر سواری کا جنون ہے اور وہ اپنے سفارتی دوروں کے دوران بائیسکل بھی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں