عزت بیگووچ ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے چئیر مین منتخب ہو گئے

انتخابات میں 755 اراکین نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور عزت بیگووچ نے کل 590 ووٹ حاصل کئے

290777
عزت بیگووچ ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے چئیر مین منتخب ہو گئے

عزت بیگووچ ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی SDA کے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔۔۔
بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے بوسنیا کے رکن باقر عزت بیگووچ کو ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی SDA کا چئیر مین منتخب کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی SDA کو بوسنیا ہرزیگوینیا کے پہلے صدر عالئیے عزت بیگووچ نے 26 مئی 1990 میں قائم کیا گیا اور اس کا الیکٹیو اجلاس سرائے بوسنیا میں منعقد کیا گیا۔
یہ پارٹی ملک کے بوسنیائی باشندوں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کی حیثیت اختیار کر گئی ہے اور اس کے چئیر مین کے لئَ باقر عزت بیگووچ، شمس الدین محمد ووچ اور عرفان آیانووچ کے درمیان مقابلہ ہوا۔
انتخابات میں 755 اراکین نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور عزت بیگووچ نے کل 590 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
عزت بیگووچ سال 2003 سے لے کر اب تک ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی SDA کے نائب چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں