امریکہ میں طوفان اور  شدید سیلاب ، 16 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں میں سے ٹیکساس اور اوکلاہوما میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

290751
امریکہ میں طوفان اور  شدید سیلاب ، 16 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں میں سے ٹیکساس اور اوکلاہوما میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ٹیکساس میں طوفان کے باعث سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ہوسٹن میں دریائے بلانکو میں طغیانی آ جانے سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر رہی ہیں اور یہاں پر ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے ہوسٹن اور ٹیکساس میں مزید چند روز تک طوفان اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے ۔ طوفان کے باعث ٹیکساس اور ہوسٹن کے ہوائی اڈوں پر 170 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی درہم برہم کر دیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں