برازیل: جیل میں بغاوت 8 افراد ہلاک

برازیل کے شمال مشرقی صوبے باہیا میں ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

289320
برازیل: جیل میں بغاوت 8 افراد ہلاک

برازیل کے شمال مشرقی صوبے باہیا میں ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بغاوت میں زیادہ تر قیدیوں کے عزیزوں پر مشتمل 70 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
جیل میں بحرانی حالات 18 گھنٹے تک جاری رہے اور باغی قیدیوں کے ساتھ مول تول کے نتیجے میں یرغمالیوں کی رہائی سے حالات معمول پر آئے۔
سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیل میں 3 عدد اسلحے کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ جیل کی صلاحیت 650 افراد کی ہے لیکن اس میں ایک ہزار 500 کے قریب قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
ملک میں جیل کی بغاوتوں کے واقعات ایک تواتر سے دیکھنے میں آتے رہتے ہیں اور قیدیوں کے عزیزوں کو یرغمال بنانے کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ اگست میں بھی صوبہ پارانا کی کاسکاول جیل میں بغاوت ہوئی تھی جو 45 گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں 2 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
جبکہ 2013 میں پیدریہانس جیل کی بغاوت میں 60 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں