اسپین: مقامی انتخابات

پینتیس ملین رجسٹرڈ ووٹروں نے ، 8 ہزار 122 بلدیاوں، 13 خود مختار انتظامیہ اور مراکش میں موجود لیکن اسپین سے منسلک سبتہ اور میلیلا کی شہری اسمبلیوں کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا

287610
اسپین: مقامی انتخابات

اسپین میں کل منعقدہ مقامی انتخابات میں 35 ملین رجسٹرڈ ووٹروں نے ، 8 ہزار 122 بلدیاوں، 13 خود مختار انتظامیہ اور مراکش میں موجود لیکن اسپین سے منسلک سبتہ اور میلیلا کی شہری اسمبلیوں کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
بیلٹ بکسوں سے متعلق سروے رپورٹوں کے مطابق حزب اقتدار دائیں بازو کی عوامی پارٹی نے اگرچہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اہم شہروں میں اکثریت سے محروم ہو گئی ہے۔
پارٹی کے قلعے کے طور پر پہچانے جانے والے میڈریڈ اور والنسیا اس کی سب سے اہم مثالیں ہیں۔
دوسری طرف حزب اختلاف کی پارٹیوں پودیموس اور کیوڈاڈانوس کے ووٹوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
پودیموس کو سال 2008 کے آغاز میں شروع ہونے والے اقتصادی بحران کے بعد سامنے آنے والی عوامی تحریک کے ثمر کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور بیلٹ بکس سروے کی رُو سے پارٹی دارالحکومت میڈرڈ اور ملک کے دوسرے بڑے شہر بارسیلونا کے ووٹوں کی اکثریت کو حاصل کرتی نظر آ رہی ہے۔
جبکہ کیوڈاڈانوس سال 2006 میں کاٹالونیا میں وجود میں آئی اور اس نے رواں سال میں پہلی دفعہ انتخابات میں شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ انتخابات سال کے آخر میں متوقع عام انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیوں کے لئے ایک اہم علامت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں