پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اب دوسرےمرحلے کے انتخابات کروائے جا رہے ہیں جس میں صدر کوموروفسکی اور اندری دُودا کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق صدر برونِسلاو کوموروفسکی اور قدامت پسند اپوزیشن امیدوار آنجے دُودا کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے

286813
پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اب دوسرےمرحلے کے انتخابات کروائے جا رہے ہیں جس میں صدر کوموروفسکی اور اندری دُودا کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
عوامی جائزوں کے مطابق صدر برونِسلاو کوموروفسکی اور قدامت پسند اپوزیشن امیدوار آنجے دُودا کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔
پہلے مرحلے میں دُودا کو موجودہ صدر پر سبقت حاصل تھی جبکہ حالیہ جائزوں کے مطابق دوسرے مرحلے میں بھی صدر کوموروفسکی کے مقابلے میں انہیں زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔ تازہ ترین اندازوں کے مطابق دُودا کو اڑتالیس فیصد جبکہ کوموروفسکی کو چوالیس فیصد تک عوامی حمایت حاصل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں