روس کے دو فوجی ہماری تحویل میں ہیں:یوکرینی انتظامیہ

یوکرین نے روسی نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مشرقی یوکرین میں دو روسی فوجی کی گرفتاری کے بعد روس کو ایک احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے

281374
 روس کے دو فوجی ہماری تحویل میں ہیں:یوکرینی انتظامیہ

یوکرین نے روسی نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مشرقی یوکرین میں دو روسی فوجی کی گرفتاری کے بعد روس کو ایک احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے ۔
یوکرین محکمہ خارجہ نے یوکرینی حدود میں روسی فوجیوں کی موجودگی کو منسک معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے ان زیر علاج اور گرفتار روسی فوجیوں کو ا خباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا ۔
اس موقع پر روسی حکام نے بتایا کہ ان فوجیوں کو 16 مئی کے روز مشرقی شہر لوہانسک سے گرفتار کرنے کے بعد کیئف کے فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔
محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ان فوجیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے جنہیں سول عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
روس نے اپنے ان فوجیوں ی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس اثنا میں لوہانسک سے مزید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جہاں چار یوکرینی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں