جنوبی ایشیا کے سمندر میں محصور مہاجرین کو بچانے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملیشیا اور تھائی لینڈ سے محصور غیر قانونی مہاجرین کی بازیابی کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے

279345
جنوبی ایشیا کے سمندر میں محصور مہاجرین کو بچانے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی ایشیا میں سمندر میں محصور مہاجرین کو بچانے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری جنرل کے دفتر ِ ترجمان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوبی ایشیا کے بحیرہ اندا مان میں کشتیوں پر محصور ہو کر رہ جانے والے مہاجرین کی صورتحال پر بان کی مون کے خدشات میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ان افراد کی بازیابی کے لیے ملیشیا اور تھائی لینڈ کے وزراء اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرنے والے سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد اور مہاجرین کو بچائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے مہاجرین کی کشتیوں کو ان ملکوں کے ساحلوں پر لنگر انداز کرنے اور مسافروں کو خشکی پر اترنے کی اجازت کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ متنبہ کیا ہے کہ ان کشتیوں کو واپس لوٹانا خطرناک ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد سے راہ فرار اختیار کرنے والے روہنگا مسلمان اور بنگلہ دیشی شہری ان کشتیوں پر سوار ہیں اور یہ علاقائی ملکوں کی طرف سے لنگر ڈالے جانے کی اجازت نہ دیے جانے کی بنا پر سمندر میں زندہ رہنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں