مرسی مقدمے کے سلسلے میں حالات پر بغور نظر رکھیں گے

اس فیصلے پر اپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس عمل پر بغور نظر رکھیں گے: بان کی مون

277845
مرسی مقدمے کے سلسلے میں حالات پر بغور نظر رکھیں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصر میں صدر محمد مرسی اور دیگر 105 افراد کے لئے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے پر اندیشے کا اظہار کیا ہے۔
فرحان حق نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بان نے سزائے موت کے فیصلے کے مقابل اقوام متحدہ کی پوزیشن کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے پر اپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس عمل پر بغور نظر رکھیں گے۔
سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مصر میں تمام فریق امن ،استحکام اور قانون کی بالادستی کے ساتھ تعاون کےلئے اقدامات کریں اور امن و استحکام کے لئے نقصان دہ اقدامات سے پرہیز کریں۔
واضح رہے کہ مصر کی عدالت نے دارالحکومت قاہرہ کی پولیس اکیڈمی میں جاری جاسوسی اور قیدیوں کی بغاوت کے مقدموں میں مرسی سمیت 106 افراد کی فائل کو ملزمین کے لئے سزائے موت کے فیصلے سےمتعلق رائے کے لئے مفتی ڈائریکٹریٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا ، حتمی فیصلے کے 2 جون کی پیشی میں سنائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں