بحیرہ روم میں ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

بحیرہ روم میں حالیہ دو روز میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے 1282غیر قانونی تارکین وطن کو بحری جہازوں کے ذریعے اٹلی پہنچا دیا گیا ہے ۔

275587
بحیرہ روم میں ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا


غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
بحیرہ روم میں ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کوڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے ۔ بحیرہ روم میں حالیہ دو روز میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے 1282غیر قانونی تارکین وطن کو بحری جہازوں کے ذریعے اٹلی پہنچا دیا گیا ہے ۔
شاہی بحری بیڑے کے جہاز نے لیبیا کے کھلے سمندر میں چار کشتیوں سے 617 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔کٹانیہ بندگاہ پر ایبولا وائرس کی موجودگی کے خطرے کیوجہ سے تارکین وطن کے کا طبی معائنہ کیا گیا ۔دریں اثناء اٹلی اور لیبیا کے درمیان سسلی چینل میں تلاش اور بچاو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کی لامحدودتنظیم کے ایک بحری جہاز نے بھی 141 عورتوں اور 17 بچوں سمیت 477 مہاجرین کو بچایا ہے جبکہ اسی علاقے میں موجود ایک دوسرے جہاز نے 188 افریقی قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں