یورپ میں مہاجرین کے کوٹے پر بحث و مباحثہ

یورپی کمیشن کیطرف سے مہاجرین کی یورپی ممالک میں متوازن تقسم کی غرض سے کوٹہ سسٹم پر مبنی قوائد و ضوابط تیار کرنےکا موضوع زیر بحث ہے۔

274043
یورپ میں مہاجرین کے کوٹے پر بحث و مباحثہ


یورپ میں مہاجرین کے کوٹے پر بحث و مباحثہ جاری ہے ۔
یورپی کمیشن کیطرف سے مہاجرین کی یورپی ممالک میں متوازن تقسم کی غرض سے کوٹہ سسٹم پر مبنی قوائد و ضوابط تیار کرنےکا موضوع زیر بحث ہے ۔ان قوائد و ضوابط کی رو سے آسٹریا جہاں 5 فیصد پناہ گزینوں کو پناہ دی جاتی ہے کے کوٹے کو کم کر کے 2٫62 فیصد کر دیا جائے گا جس سے آسٹریا سکون کا سانس لے گا ۔
اس کوٹہ سسٹم پر برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے در عمل ظاہر کیا ہے ۔سلواکیہ نے لازمی کوٹی سسٹم کی مخالفت کی ہے جبکہ جمہوریہ چیک نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم کو قبول کرنے سے ان کا ملک خطرے میں پڑ جائے گا ۔یورپی یونین کمیشن کیطر ف سے تیار قوائد و ضوابط کی رو سے یورپی ممالک کو ان ممالک کی نفوس ،قومی آمدنی ،بے روزگاری کی شرح اور ماضی میں قبول کردہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاجرین بھیجے جائیں گے ۔2015 اور 2016 میں 20 ہزار مہاجرین کو کوٹہ سسٹم کے ذریعے رکن ممالک میں تقسیم کیا جائے گا ۔
کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کے لیے رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ کی توثیق ضروری ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں