صدرایردوان کی جانب سے بلقان کی سب سے بڑی جامع مسجد کی سنگ بنیاد

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنےسرکاری دورہ البانیہ کے دوران دارالحکومت ترانہ میں بلقان کی سب سے بڑی مسجد ترانہ نماز گاہ کی سنگ بنیاد رکھی ہے۔ صدر ایردوان نے ترکی کے ترقیاتی اور تعاونی ادارے تیکا کی جانب سے مرمت کروائی جانے والی پریزہ مسجد کی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

274161
صدرایردوان کی جانب سے بلقان کی سب سے بڑی جامع مسجد کی سنگ بنیاد

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنےسرکاری دورہ البانیہ کے دوران دارالحکومت ترانہ میں بلقان کی سب سے بڑی مسجد ترانہ نماز گاہ کی سنگ بنیاد رکھی ہے۔
صدر ایردوان نے ترکی کے ترقیاتی اور تعاونی ادارے تیکا کی جانب سے مرمت کروائی جانے والی پریزہ مسجد کی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کوسوو مقدونیہ، بوسنیا اور مونتی نیگرو سے بھی تشرف لائے ہوئے مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ایک دوسری سے اختلافات کو ختم کرنے اور مسلمانوں کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیل سے ہوشیار رہنے کی بھی اپیل کی ۔
ترکی البایہ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں صدارتی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت مسائل کو جلد از جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔
دریں اثنا تیکا کی جانب سے مرمت کروائے جانے والے پرائمری اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے صدر کی اہلیہ امینے ایردوان نے ڈاون سینڈروم پر مبتلا بچوں کے مرکز کا بھی دورہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں